کورونا کی بھارتی قسم سے انڈونیشیا اور بنگلہ دیش میں ریکارڈ اموات

کورونا کی بھارتی قسم سے انڈونیشیا اور بنگلہ دیش میں ریکارڈ اموات
کورونا کی بھارتی قسم سے انڈونیشیا اور بنگلہ دیش میں ریکارڈ اموات

  

ڈھاکہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوورنا کی بھارتی قسم کی تباہ کاریاں دنیا بھر میں جاری ہیں ، جبکہ اس ڈیلٹا وائرس سے انڈونیشیا اور بنگلہ دیش میں اموات ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں ۔ 

کورونا کی بھارتی قسم سے انڈونیشیا میں ایک روز میں 600افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بنگلہ دیش میں 238اموات ہوئیں ، بھارت میں 484 اور روس میں 789اموات ہوئیں ۔

دوسری جانب ایک بار پھر بڑھتے کیسز کے پیش نظر جرمنی نے سفری قوانین میں سختی کر دی ، جرمنی میں داخلے کیلئے کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، اس سے قبل صرف کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا تھا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد اس قدر بڑھ چکی ہے کہ مزید مریضوں کیلئے گنجائش ختم ہو گئی ۔

مزید :

تعلیم و صحت -کورونا وائرس -