لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا افغان باشندہ دم توڑ گیا

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا افغان باشندہ دم توڑ گیا
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا افغان باشندہ دم توڑ گیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نا معلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا افغا ن باشندہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی ایمر جنسی کے احاطے میں دم تو ڑ گیا۔

نجی ٹی و ی ہم نیوز کے مطابق ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتا ل نے بتایا کہ مقتول افغان باشندہ تھا جسے گولی لگنے پرطبی امداد کے لئے تشویشناک حالت میں ایمرجنسی میں لایا جارہا تھا ،مقتول پر فائر نگ کرنے والا ملزم ایمرجنسی گیٹ پر رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -