شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی نے پہلا بیان باضابطہ طور پرجاری کردیا

شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی نے پہلا بیان باضابطہ طور پرجاری ...
شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی نے پہلا بیان باضابطہ طور پرجاری کردیا
سورس: Instagram/theshilpashetty

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کردیا ہے ۔

شلپا شیٹی نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد جاری اپنے ایک طویل بیان میں لکھا کہ ’ہاں! پچھلے کچھ دن میرے لیے ہر محاذ پر چیلنجنگ رہے ہیں، بہت سی افواہوں اور الزامات کا سامنا ہے، میڈیا کی جانب سے میرے لیے بہت سی غلط باتیں بھی کی گئیں اورنیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ناصرف مجھ سے بلکہ میرے خاندان کو بھی سوشل میڈیا ٹرولنگ اور سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔‘ان کاکہناتھاکہ  ’میرا مؤقف یہ ہے کہ میں نے ابھی تک اس معاملے پرکوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کروں گی کیونکہ یہ کیس عدالت میں ہے ، لہذا برائے مہربانی ! مجھ سے جھوٹے حوالوں کو منسوب کرنا بند کریں، بطور مشہور شخصیت میں اپنےفلسفے کو دہراتی ہوں کہ نہ کبھی شکایت کریں اورنہ کبھی وضاحت دیں، میں صرف اتنا کہوں گی ، جیسا کہ یہ کیس زیرِتفتیش ہے تو مجھے ممبئی پولیس اور بھارتی عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔‘

اداکارہ نے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ایک خاندان کی حیثیت سے ، ہم اپنےلیے دستیاب تمام قانونی طریقوں کا سہارا لے رہے ہیں لیکن تب تک میں آپ سے عاجزی سے درخواست کرتی ہوں ، خاص طور پر بطور ماں کہ میرے بچوں کی خاطر ہماری پرائیویسی کا احترام کریں،  آپ سے درخواست ہےکہ تصدیق کیے بغیر آدھی ادھوری معلومات پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔‘

اپنے بیان کے اختتام پر اداکارہ نے لکھاکہ ’ہم میڈیا ٹرائل کےحقدار نہیں ہیں، براہ کرم قانون کو اپناکام کرنے دیں۔ ‘

مزید :

تفریح -