میاں بیوی کی نجی زندگی کی خفیہ طور پر نازیبا ویڈیوز بنانے کے بعد بلیک میل کرنے والا ملزم بالآخر پکڑا گیا

میاں بیوی کی نجی زندگی کی خفیہ طور پر نازیبا ویڈیوز بنانے کے بعد بلیک میل ...
میاں بیوی کی نجی زندگی کی خفیہ طور پر نازیبا ویڈیوز بنانے کے بعد بلیک میل کرنے والا ملزم بالآخر پکڑا گیا

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) میاں بیوی کی نجی زندگی کی خفیہ طور پر نازیبا ویڈیوز بنانے کے بعد بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، شہری کے مطابق شاہ میر اور شانی نے خفیہ طریقے سے نازیبا ویڈیو بنا رکھی تھی، ویڈیو کا علم اس وقت ہوا جب ملزمان نے بلیک میل کرنے کے لیے کہا کہ تمھاری ویڈیو ہمارے پاس محفوظ ہے اور اگرکوئی ہوشیاری کی تو تمہیں بدنام کریں گے۔ مدعی نے بتایا کہ جس گھر میں وہ اہلیہ کے ساتھ کے ساتھ مقیم تھا اس کو پہلے گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، اور مدعی نے دس دن قبل ہی وہ اہلیہ کے ساتھ وہاں رہائش اختیار کی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں  واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان روشن دان سے محلے میں مقیم میاں بیوی کی نجی زندگی کی خفیہ طور پر نازیبا ویڈیوز بناتے رہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے تاہم اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔شہری نے پولیس کو بیان دیا کہ اہلیہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ شاہ میر، شانی، سلیمان اور ہاشم سمیت 8 ملزمان دیوار پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوگئے اور پوچھا کہ یہ خاتون کون ہے، میں نے بتایا کہ میری اہلیہ ہے، تو ملزمان نے ہم دونوں سے بدتمزی کی اور میری اہلیہ کو زد و کوب کیا۔

پولیس ٹیم نے چار  نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم ہاشم کو گرفتار کرلیا ہے، اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم  اسلام آباد کی یونیورسٹی میں تھرڈ ائیر کا طالب ہے، ملزم کا موبائل فون فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں نامزد دیگر تین ملزمان ، شاہ میر، سلیمان،  شانی اور چار دیگر نامعلوم سات ملزمان فرار ہوکر رپوش ہیں جنہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -