جرمنی میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے 500سے زائد مظاہرین گرفتار

جرمنی میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے 500سے زائد مظاہرین گرفتار
جرمنی میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے 500سے زائد مظاہرین گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جرمنی میں کورونا کے باعث عائد کی جانے والی پابندیوں کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ، پولیس کی جانب سے پانچ سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سڑکوں پر آنے والے ہزاروں مظاہرین نے پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے اور اپنے مطالبات کے حق میں تحریریں لکھی تھیں ۔

مظاہرین نے نئی پابندیاں عائد کرنے پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ، دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس پر فریقین میں جھڑپیں ہوئیں ، پولیس کی جانب سے زور آزمائی کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے پانچ سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے ۔