ان ڈو ر ڈائننگ بند، حکومت نے مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا اعلان کردیا

ان ڈو ر ڈائننگ بند، حکومت نے مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا اعلان کردیا
ان ڈو ر ڈائننگ بند، حکومت نے مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے  ان ڈور ڈائننگ بند کرنے اور مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔ 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ  ویکسین لگوانے کے بعد لوگوں کو ان ڈور ڈائننگ  کی اجازت دی تھی لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا، اب حکومت نے  ان ڈورڈائننگ بندکرنےکافیصلہ کیاہے، کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ مارکیٹیں ہفتےمیں دو روزبندرہیں گی،مارکیٹوں میں چھٹی کس روزکرنی ہے، یہ فیصلہ صوبےکریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ  مارکیٹوں کےاوقات کار10کےبجائےرات 8بجےکردیئےگئے۔