جنوبی کوریا میں قتل کے ارادے سے باپ پر حملہ کرنے والا بچہ گرفتار
سیول (رضا شاہ) دارالحکومت سیول میں اپنے گھر میں سوئے ہوئے باپ کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے ارادے سے زخمی کرنے والا اٹھارہ سالہ بچہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بچہ دماغی طور پر معذور ہے جس نے اپنے سوتے ہوئے 60 سالہ باپ کے کندھے اور گردن پر کئی دفعہ تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔ واقعہ کے عینی شاہدین جو کہ اس بچے کے گھر والے ہیں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے آ کر بچے کو گرفتار کیا اور اس کے زخمی باپ کو فورا ًہسپتال پہنچایا۔ زخمی اب خطرے سے باہر بتایا جاتا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کے ذریعے اصل وجہ کا پتہ لگا رہی ہے۔