کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

  

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔سابق کپتان شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میرپور ہاکس افتتاحی میچ میں مد مقابل ہوں گے۔ جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز اوورسیز واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ  مظفرآباد ٹائیگرز کو سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان کی خدمات حاصل ہوں گی۔

مزید :

کھیل -