عمان کے ساحل کے نزدیک اسرائیل سے منسلک بحری آئل ٹینکر پر حملے کے بعد امریکہ اور اسرائیل کی ملکرایران پر چڑھائی 

عمان کے ساحل کے نزدیک اسرائیل سے منسلک بحری آئل ٹینکر پر حملے کے بعد امریکہ ...
عمان کے ساحل کے نزدیک اسرائیل سے منسلک بحری آئل ٹینکر پر حملے کے بعد امریکہ اور اسرائیل کی ملکرایران پر چڑھائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن )عمان کے ساحلی علاقے پر اسرائیل سے منسلک بحری آئل ٹینکر پر حملے کے بعد امریکہ اور اسرائیل مل کر ایران کے خلاف سامنے آگئے ۔
تفصیل کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے زور دیا ہے کہ ایران دنیا بھر میں امن کے لیے خطرہ ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر دیکھ رہے ہیں کہ ایران دنیا کے تمام حصوں میں امن کے لے خطرہ بن رہا ہے۔ ہم جتنا اکٹھا ہو کر ایرانی جارحیت کے سامنے کھڑے ہوں گے اس پر روک لگانے کے لیے ہماری قدرت میں اتنا ہی اضافہ ہو گا۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے اعلان کیا کہ وہ عمان کے ساحل پر اسرائیل سے منسلک آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے میں ایران کے ملوث ہونے پر یقین رکھتے ہیں اور اس کارروائی پر ایران کو "مناسب جواب" دیا جائے گا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی ٹینکر پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ امریکا اپنے اتحادیوں اور علاقائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور مناسب جواب دیا جا سکے۔
اس سے قبل جمعرات کے روز سلطنت ع±مان کے ساحل کے نزدیک پٹرولیم مصنوعات کے ایک بحری آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا تھا، ٹینکر پر لائبیریا کا پرچم لہرا رہا تھا۔ یہ ایک جاپانی کمپنی کی ملکیت ہے اور اسے ایک اسرائیلی کمپنی زودیاک میری ٹائم چلا رہی ہے۔ حملے میں برطانیہ اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک، ایک باشندہ مارا گیا تھا۔دوسری جانب ایران نے اس واقعے میں اپنے کسی بھی کردار کی نفی کی ہے۔