مزدور لوہا پگھلانے والی بھٹی میں گر کر جاں بحق، پولیس رشوت لیکر خاموش تماشائی بن گئی، سی سی ٹی وی نے بھانڈا پھوڑ دیا

مزدور لوہا پگھلانے والی بھٹی میں گر کر جاں بحق، پولیس رشوت لیکر خاموش ...
مزدور لوہا پگھلانے والی بھٹی میں گر کر جاں بحق، پولیس رشوت لیکر خاموش تماشائی بن گئی، سی سی ٹی وی نے بھانڈا پھوڑ دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مناواں کے علاقہ میں مزدور لوہا پگھلانے والی بھٹی میں گر کر جان کی بازی ہارگیا،پولیس نے فیکٹری مالک سے رشوت لیکر معاملے کو دبا دیا۔واقعہ کی فوٹیج سامنے آنے پر مقدمہ درج  کرلیا گیا۔

سئی 42  کے مطابق مناواں کے علاقہ  میں 28 جولائی کو لوہے کی بھٹی میں مزدو رگر کر جان کی بازی ہارگیا۔ انتظامیہ نے ایس ایچ او مناواں سے رابطہ کیا تو   ایس ایچ اوسلیم شوکت نےکارروائی کی بجائےفیکٹری انتظامیہ سے  بھاری رشوت کے عوض معاملے کو دبانے میں ساتھ دیا، ہفتے کے روز ایس پی کینٹ کی ہدایت پرمناواں پولیس فیکٹری گئی  اورچند افراد کو حراست میں لے لیا، تاہم فیکٹری مالکان سے معاملات طےپانے پر انہیں بھی چھوڑ دیا گیا۔ ایس ایچ اونے اعلی افسران کو غلط معلومات دی کہ متاثرہ فیملی کارروائی نہیں کرانا چاہتی جبکہ پولیس نے متاثرہ فیملی سے کوئی رابطہ تک نہ کیا۔

واقعہ کی فوٹیج سامنے آنے وزیراعلیٰ  پنجاب  سردار عثمان بزدار  نے نوٹس لیا تو  لیبر آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،مگر اب تک کوئی گرفتاری سامنے نہ آسکی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -