لیجنڈری ٹی وی اداکارہ کی حالت  بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا

لیجنڈری ٹی وی اداکارہ کی حالت  بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا
لیجنڈری ٹی وی اداکارہ کی حالت  بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن اداکارہ دردانہ بٹ شدید علیل ہیں، حالت بگڑنے پر ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
دردانہ بٹ کی شدید علالت کی اطلاع اداکار خالد ملک نے انسٹا گرام پوسٹ میں دیتے ہوئے صارفین سے دُعا کی درخواست کی۔اپنی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ  ‘ بہت ہی اچھی دردانہ آپا کو وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا گیا ہے، پلیز ان کی صحت کے لیے دُعا کریں، اللہ انہیں جلد شفاء عطا کرے’۔
دردانہ بٹ نے 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلیویژن کے مقبول ترین پروگرام ففٹی ففٹی سے معین اخترکے ساتھ کیریئرکا آغاز کیا جو 1978 سے 1984 تک ناظرین کا پسندیدہ رہا۔ان کے مقبول ترین ڈراموں میں ‘ تنہائیاں’ ، رسوائی، ڈگڈگی، انتظار، رانی ، رسوائی اور تنہائیاں نئے سلسلے سمیت دیگرشامل ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Khalid Malik (@khalidmalik)

مزید :

تفریح -