مرد اور خاتون پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی سرکاری گاڑی میں شرمناک حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

مرد اور خاتون پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی سرکاری گاڑی میں شرمناک حالت میں رنگے ...
مرد اور خاتون پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی سرکاری گاڑی میں شرمناک حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
سورس: Pxhere (creative commons license)

  

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں مرد اور خاتون پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی سرکاری گاڑی میں شرمناک حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کے مضافاتی علاقے ایکاتیپیک ڈی موریلوس میں پیش آیا۔ دونوں پولیس اہلکار یونیفارم پہنے، سرکاری گاڑی میں ڈیوٹی پر تھے۔ انہوں نے کار ایک نسبتاً سنسان جگہ پر کھڑی کی اور جنسی تعلق قائم کرنے لگے۔

راہ گیروں کو شبہ ہوا جس پر کسی شخص نے گاڑی کے قریب جا کر مردوخاتون پولیس آفیسرز کی شرمناک حالت میں ویڈیو بنا لی اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ راہ گیر نے انتہائی قریب سے ان دونوں کی ویڈیو بنائی مگر وہ اپنے حال میں اس قدر مصروف تھے کہ انہیں احساس تک نہ ہوا کہ لوگ گاڑی کے پاس آ کر انہیں دیکھ رہے ہیں اور ان کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔میونسپل پولیس آف ایکاتیپیک کی طرف سے دونوں آفیسرز کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -