مہدی حسن کے صاحبزادے انتقال کرگئے

مہدی حسن کے صاحبزادے انتقال کرگئے
مہدی حسن کے صاحبزادے انتقال کرگئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہنشاہ غزل مہدی حسن کے  صاحبزادے  آصف مہدی انتقال کرگئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق  مہدی حسن کے صاحبزادے  آصف مہدی طویل عرصے سے شوگر کے مرض میں مبتلا تھے۔ گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پران کو  وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کا پیر کے روز انتقال ہوگیا۔ڈاکٹرز کے مطابق ان کی موت  پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کے بڑے صاحبزادے عارف مہدی حسن کراچی میں انتقال کر گئے تھے ،وہ ماہر طبلہ نواز تھے۔

مزید :

تفریح -