لندن میں پاکستانی نے گمشدہ پرس بھارتی مالک تک پہنچا کر لوگوں کے دل جیت لیے

لندن میں پاکستانی نے گمشدہ پرس بھارتی مالک تک پہنچا کر لوگوں کے دل جیت لیے
لندن میں پاکستانی نے گمشدہ پرس بھارتی مالک تک پہنچا کر لوگوں کے دل جیت لیے
سورس: Twitter/@ghazi_taimoor

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک پاکستانی شہری نے لندن کی سڑک پر پڑا ملنے والا پرس اس کے بھارتی مالک تک پہنچا کر لوگوں کے دل جیت لیے۔ ویب سائٹ مینگو باز کے مطابق اس پاکستانی شہری کا نام غازی تیمور ہے جسے لندن کی شورڈچ ہائی سٹریٹ سے ایک پرس ملا جس میں راہول نامی شخص کے کریڈٹ کارڈز موجود تھے۔ تیمور نے اس پرس کے مالک راہول کی تلاش شروع کردی اور اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا پر بھی پوسٹس کیں۔ فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ناکامی کے بعد غازی نے ’لنکڈان‘ پر راہول کو ڈھونڈنا شروع کیا۔

اس ویب سائٹ پر تیمور کو راہول نام کے تین آدمی مل گئے جو لندن میں ملازمت کرتے تھے۔ تیمور نے ان تینوں سے رابطہ کیا تو ان میں سے ایک اس پرس کا مالک نکلا۔ یوں اس شخص کو تلاش کرکے تیمور نے اس کا پرس اس کے حوالے کیا۔ غازی تیمور راہول کی تلاش کی لمحہ بہ لمحہ خبر اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لوگوں کو دیتے رہے۔ اپنی آخری ٹویٹ میں انہوں نے راہول کی ایک تصویر پوسٹ کی اور بتایا کہ ”بالآخر ہم نے راہول کو تلاش کر لیا۔ وہ فنانس منیجر ہیں ، انہیں یہ سن کر ایک جھٹکا لگا کہ ہم نے انہیں تلاش کرنے کے لیے کتنے جتن کیے۔ ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔“

مزید :

برطانیہ -