لیاقت علی خان کے صاحبزادے کو امداد کی ضرورت پڑ گئی، سندھ حکومت کا اخراجات اٹھانے کا اعلان

لیاقت علی خان کے صاحبزادے کو امداد کی ضرورت پڑ گئی، سندھ حکومت کا اخراجات ...
لیاقت علی خان کے صاحبزادے کو امداد کی ضرورت پڑ گئی، سندھ حکومت کا اخراجات اٹھانے کا اعلان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم نواب لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت علی خان کے  علاج سمیت تمام ضروری اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

اکبر لیاقت علی خان کی اہلیہ کی جانب سے ایک خط لکھ کر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امداد کی اپیل کی گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ کے حکم پر اکبر لیاقت علی خان کیلئے دو لاکھ روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے علاج کے اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی۔ خیال رہے کہ اکبر لیاقت گزشتہ کچھ عرصے سے علیل اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -