جنوبی کوریا میں معذور خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کی لاش مل گئی

جنوبی کوریا میں معذور خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کی لاش مل گئی
جنوبی کوریا میں معذور خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کی لاش مل گئی

  

کوریا(رضا شاہ) ایک معذور خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے شخص کی لاش کوریا کے شہر السان کے پہاڑی جنگلات سے مل گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والا معذوروں کے ایک سکول کا مالک تھا۔ پولیس کے مطابق جس شخص کی لاش ملی ہے وہ پہلے سے ایک معذور عورت کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں زیر تفتیش تھا۔ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ پولیس اب اس مقدمہ کو بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ اب اس مقدمے کی چارہ جوئی ممکن نہیں۔ پولیس کے مطابق انہیں قتل کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -