افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، اہم ترین پیش رفت سامنے آگئی

افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، اہم ترین پیش رفت سامنے آگئی
افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، اہم ترین پیش رفت سامنے آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن) افغان سفیر کی بیٹی  کے مبینہ اغوا کی تحقیقات کے لیے افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم  پاکستان پہنچ  گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق  تحقیقاتی ٹیم  واقعہ کی تحقیقات کرنے والی پاکستانی ٹیم سے بھی ملاقات کرے گی،پاکستان کی جانب سے افغان تحقیقاتی ٹیم کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا اور اگر وہ ان ٹیکسی ڈرائیورز سے ملنا چاہیں گے جن کی ٹیکسی میں افغان سفیر کی بیٹی نے سفر کیا تھا تو ان سے ملاقات بھی کروائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اغوا کے اس واقعہ پر افغانستان کے سفیر واپس اپنے ملک چلے گئے تھے جبکہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے اس واقعہ پر شکوک و شبہات کا ذکر کیا تھا۔

مزید :

قومی -