لاہور میں اندھیر نگری چوپٹ راج، ایک ہی تھانے کی حدود سے 4بچیوں کوا غوا کرلیا گیا

لاہور میں اندھیر نگری چوپٹ راج، ایک ہی تھانے کی حدود سے 4بچیوں کوا غوا کرلیا ...
لاہور میں اندھیر نگری چوپٹ راج، ایک ہی تھانے کی حدود سے 4بچیوں کوا غوا کرلیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہنجروال کے علاقہ سے نامعلوم ملزمان نے چار بچیوں کو اغواء کرلیا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی ا و لاہور غلام محمود ڈوگر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، اور بچیوں کو فوری بازیاب کروانے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے  ہنجروال کے علاقہ میں 4 بچیوں کے مبینہ اغواء کے واقعہ کا نوٹس  ہوئے اپنی ٹیم کو متاثرہ بچیوں کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت  کی ہے۔لاہور پولیس کے مطابق اغوا کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔سی سی ٹی وی اور سیف سٹی فوٹیجز کی مدد سے بچیوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -