دوسرے نکاح کے وقت پہلی بیوی نے شوہر کو ہتھکڑی لگوادی، بچے کیلئے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ، میرج ہال میں رقم کیسے اکٹھی کی گئی؟

دوسرے نکاح کے وقت پہلی بیوی نے شوہر کو ہتھکڑی لگوادی، بچے کیلئے 2 لاکھ روپے کا ...
دوسرے نکاح کے وقت پہلی بیوی نے شوہر کو ہتھکڑی لگوادی، بچے کیلئے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ، میرج ہال میں رقم کیسے اکٹھی کی گئی؟
سورس: Max Pixel

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوسری شادی کرنے والے دولہا کو پہلی بیوی نے عین نکاح کے وقت ہتھکڑی لگوادی۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق عدنان نامی دولہا کراچی سے سیالکوٹ بارات لے کر آیا تھا۔ اس کے پیچھے اس کی پہلی بیوی بھی پہنچ گئی۔ عدنان نے افشاں سے شادی کی لیکن 2016 میں بیٹے کی پیدائش کے بعد اسے چھوڑ دیا۔ افشاں نے شوہر کے خلاف بچے کے نان نفقے کا کیس دائر کر رکھا تھا تاہم عدنان عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کے باعث اسے اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

عدنان پانچ سال بعد سیالکوٹ میں دوسری شادی کرنے پہنچا تو اس کی پہلی بیوی پولیس لے کر میرج ہال پہنچ گئی۔ سینئر سول جج فیملی ڈویژن سیالکوٹ کے حکم پر دولہا کو میرج ہال سے دوران نکاح گرفتار کر لیا گیا۔ جج کے حکم پر دولہا کو بچے کے خرچے کیلئے دو لاکھ روپے کی رقم فوری طور پر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ۔ دولہا کے پاس اتنی رقم موجود نہیں تھی جس پر اس کے نئے سسرالیوں نے ہال میں سے سلامی اکٹھی کرکے دو لاکھ روپے ادا کرکے اپنے داماد کی جان چھرائی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -