آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کی نئی نسل کی تعلیمی میدان میں اعلیٰ کار کردگی 

آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کی نئی نسل کی تعلیمی میدان میں اعلیٰ کار کردگی 
آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کی نئی نسل کی تعلیمی میدان میں اعلیٰ کار کردگی 

  

ویانا(اکرم باجوہ)پاکستانی کمیونٹی کی دوسری نسل جو آسٹریا میں جوان ہو رہی ہے۔ اس میں کئی نوجوان تعلیمی میدان میں اعلی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔سرگودھا سے تعلق رکھنے والے مقصود احمد کے بیٹے جہانزیب مقصود نے حال ہی میں ویانا یونیورسٹی سے قانون کے شعبہ میں ماسٹر ڈگری امتیازی گریڈز کے ساتھ پاس کی۔ انہوں نے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کی خوشی میں 10 ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی ہال میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف فیمیلیز کو مدعو کیا۔ اور ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی کمیونٹی افیرز قونصلر ہمایوں شبیر جوئیہ تھے۔ نقابت کی ذمہ داری ویانا کے معروف شاعر،ادیب اور کالم نگار پروفیسر شوکت مسرت اعوان نے بڑے احسن انداز میں ادا کی۔جووقفے وقفے سے وہ اپنی جاندار و پر مغز شاعری سے جہانزیب کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے۔تقریب کا آغاز حسیب بلوچ کی

تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ویانا کی معروف دینی و سماجی شخصیت پی ایف اے کے صدر علامہ غلام مصطفی بلوچ صاحب نے علم کی اہمیت و افادیت اور بچوں کی تربیت پر بڑا پیارا بیان کیااور بحیثیت استاد بتایا کہ جہانزیب بچپن ہی سے علمی شغف رکھتا تھا۔ ادارہ المصطفی ویانا کے سربراہ پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی نے بتایا کہ جہانزیب ماں باپ کا انتہائی فرمانبردار بیٹا ہے۔اللہ تعالی نے اس ادب کی بنا پر اسے آج یہ عزت و احترام دیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت والدین اپنے بچوں کو وقت دینا چاہئے۔ اور ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔بابر فہیم خان نے بھی جہانزیب کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔تقریب کے مہمان خصوصی کمیونٹی افیرز قونصلر ہمایوں شبیر جوئیہ نے زور دیا کہ یورپ میں مقیم مسلمانوں کی بقا و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے بچے وکالت کے شعبہ میں بھی مذید اگے آئیں۔ اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کریں اور پاکستان کا نام روشن کریں ہمیں اور سفارت خانہ پاکستان کو اپ پر فخر ہے کہ آپ نے پاکستان اور آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کا نام روشن کیا۔ انہوں نے جہانزیب اور ان کے والدین کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اصل میں اج کی تقریب کے مہمان خصوصی جہانزیب مقصود ہیں جنہوں نے بہت محنت کرکے یہ مقام حاصل کیا۔

جہانزیب مقصود زمانہ طالب علمی میں بہت ہونہار طالب علم تھا۔ اسلامیشن گلاوبن گیمائینشافٹ ( اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا) کے شعبہ نوجوانان میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کام کرتا رہا۔ اس کے علاوہ جمنازیم میں بھی امتیازی گریڈز میں ماتھورا پاس کیاجبکہ قانون کی ڈگری بھی مختصر ترین مدت میں حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا۔تقریب کے احتتام پر مہمانوں کی مختلف لذیذ کھانوں سے تواضع کی گی۔

مزید :

تارکین پاکستان -