سپین میں کورونا کی پانچویں لہر ،جولائی میں شرح اموات میں کمی

سپین میں کورونا کی پانچویں لہر ،جولائی میں شرح اموات میں کمی
سپین میں کورونا کی پانچویں لہر ،جولائی میں شرح اموات میں کمی

  

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )سپین میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر جاری ہے مگر اس کے باوجود جولائی کے مہینے سب سے کم اموات ہوئیں۔بارسلونا سٹی کونسل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 29 جولائی تک بارسلونا شہر کے قبرستانوں میں 1024جنازے ہوئے  ہیں،رواں سال کے آغاز سے لیکر 29 جولائی تک بارسلونا نے قبرستانوں میں مجموعی طور پر 8620 جنازے ہوئے،رواں سال میں سب سے زیادہ اموات والا مہینہ جنوری تھا،جس میں 1622اموات ہوئیں،بارسلونا میں فروری میں 1353،مارچ میں 1263 اوراپریل میں 1131 میتوں کی آخری رسومات ہوئی تھیں،گذشتہ سال 2020 میں شہر کے قبرستانوں میں 17191 جنازے ہوئے جو 1939 کی سپین میں ہونیوالی خانہ جنگی کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے،گذشتہ سال 2020 کی پہلی ششماہی کے دوران بارسلونا میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور یہ کورونا کی وباء کے عروج کے دن تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -