کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد،سندھ میں ایس ایچ اوز کو  ڈپٹی کمشنر کے اختیارات مل گئے

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد،سندھ میں ایس ایچ اوز کو  ڈپٹی کمشنر کے ...
کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد،سندھ میں ایس ایچ اوز کو  ڈپٹی کمشنر کے اختیارات مل گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ایس ایچ اوز کے اختیارت میں اضافہ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ایس ایچ اوز کو ملنے والے نئے اختیارت کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے  ترمیمی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔جس کے مطابق ایس ایچ اوز ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکان داروں، صنعتوں، دفاتر میں کارروائی کرسکے گا۔ قبل ازیں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کو حاصل تھا مگر اب پولیس انسپکٹر اور ایس ایچ او سندھ وبائی امراض ایکٹ کی شق 3 کے تحت کارروائی کرسکیں گے۔

مزید :

کورونا وائرس -