آسٹریا میں مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجتی کے لیے 'یوم استحصال کشمیر، منا یا جائے گا

آسٹریا میں مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجتی کے لیے 'یوم استحصال کشمیر، ...
آسٹریا میں مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجتی کے لیے 'یوم استحصال کشمیر، منا یا جائے گا

  

ویانا(اکرم باجوہ) مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان کی طرح آسٹریا میں بھی پانچ اگست کو یوم استحصال کشمیر منا یا جائے گا ۔اس سلسلے میں پاکستان سفارت خانہ ویانا میں 5 اگست بروز جمعرات شام ساڑھے پانچ بجے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ "یوم استحصال کشمیر" کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کو شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے۔واضح رہے کہ دو برس قبل بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے اپنے ساتھ غیر قانونی طریقے سے ضم کر لیا تھا، ساتھ ہی جموں اور لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی تھی۔

مزید :

تارکین پاکستان -