انگلینڈ کے خلاف  پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بھارت کے لیے بری خبر 

انگلینڈ کے خلاف  پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بھارت کے لیے بری خبر 
انگلینڈ کے خلاف  پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بھارت کے لیے بری خبر 

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل بھارتی بلے باز مانک اگروال انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

 کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق مانک اگروال نیٹ پریکٹس کے دوران محمد سراج کی گیند سر پر لگنے سے انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث ان کو پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر کردیا گیا ہے،دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ میڈیکل ٹیم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔بھارت کی ٹیم ان دنوں پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیزیز کھیلنے کے لئے انگلینڈ میں موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اگست سے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل -