کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبوں کو نہری پانی کی تقسیم سے متعلق وفاقی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ تین رخی فارمولے کے تحت پانی لینے سے سندھ نے انکار کردیا۔
خبر رساں ادارے " این این آئی" نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تین رخی فارمولے کے تحت نہری پانی کی تقسیم پر سندھ نے شدید احتجاج کیا جس کے باعث اجلاس بغیرکسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا کہ نہری پانی کی تقسیم کے لئے تین رخی فارمولہ ہی نہیں ہے توقبول کیسے کریں‘ہمیں کوئی بھی فارمولہ قبول نہیں ‘ صرف پانی کی تقسیم پیرا ٹو کے تحت چاہتے ہیں، مسلسل تین رخی فارمولے کے تحت پانی کی تقسیم سے سندھ تباہ ہوجائے گا۔