بپا شا باسو نے اپنی پر رونق جلد کاراز بتادےا

بپا شا باسو نے اپنی پر رونق جلد کاراز بتادےا

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے اپنی پر رونق جلد کا راز عیاں کر دیا۔ اداکارہ بپاشا باسو نے اپنی پر رونق جلد اور چہرے کی چمک دھمک کاراز اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ۔ بپاشا نے کہا کہ وہ روزانہ صبح سویرے دوڑ لگاتی ہیں جس سے ان کے خوشی کے ہارمونز ایکٹیو ہوتے ہیں جس سے ان کا نہ صرف دن بھر موڈ خوشگوار ہوتا ہے بلکہ ان کا چہرہ بھی پر رونق رہتا ہے ۔ یہ چہرے کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کا آسان ذریعہ ہے اس کے ذریعے چہرے کی تروتازگی کو برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔ بپاشا باسو نے مداحوں کیلئے پیغام میں کہا کہ بہت سے لوگ اپنی صحت کے حوالے سے لاپرواہی برتتے ہیں وہ انہیں مشورہ دینگی کہ وہ جسمانی سرگرمیوں کو زندگی کا حصہ بنا کر جوان اور فٹ رہ سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -