دبئی کو اپنے گھر جےسا محسوس کرتا ہوں،شاہ رخ خان

دبئی کو اپنے گھر جےسا محسوس کرتا ہوں،شاہ رخ خان

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ دبئی کو اپنے گھر جیسا محسوس کرتے ہیں۔ اداکار شاہ رخ جو ان دنوں دیگر فلمی ستاروں کے ہمراہ خصوصی شو کیلئے دبئی میں موجود ہیں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ دبئی کی آب و ہوا میں کچھ خاص بات ہے، ان کا دن بھر ناچنے اور انجوائے کرنے کو دل چاہتا ہے۔ انہیں دبئی بے حد پسند ہے یہاں آکر انہیں لگتا ہے جیسے وہ اپنے گھر میں ہیں اور انہیں کام کرتے ہوئے کوئی تھکان بھی نہیں ہوتی۔ وہ دیگر ستاروں کے ساتھ بہت ہلہ گلہ کر رہے ہیں اور مداحوں کیلئے دھماکہ دار پرفارمنس دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ اداکار شاہ رخ کے ساتھ ان ہی کے فلموں کے ہٹ گانوں پر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، اداکارہ دیپکا پڈوکون اور دیگر اداکار پرفارم کریں گے۔

مزید : کلچر