دھوم تھری سے پہلے عامر خان کا سٹائل ہٹ ہو گیا

دھوم تھری سے پہلے عامر خان کا سٹائل ہٹ ہو گیا

ممبئی(اے این این) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ منفرد اداکاری کے ساتھ اپنے مختلف اسٹائل کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ فلم دھوم تھری میں عامر نے کیا نیا انداز اپنایا ہے؟ عامر خان اپنے ہر کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق روپ دھارنے میں ثانی نہیں رکھتے اور ہر دور میں اپنے ہیر اسٹائل کے ساتھ بھی تجربات کر کے خود کو جاذب نظر بناتے ہیں۔ قیامت سے قیامت تک، جو جیتا وہی سکندر، ارتھ جیسی کامیاب فلموں میں عامر کا اسٹائل شائقین کے لیے اسٹائل اسٹیٹمنٹ بنا۔نئے دور کے نئے تقاضوں کے ساتھ چلتے مسٹر خان فلم منگل پانڈے میں لمبے بالوں کے ساتھ الگ ہی انداز میں نظرآئے۔ مختلف انداز کے بعد عامر ایک بار پھر فلم دھوم تھری میں نئے انداز کے ہیئر اسٹائل کے ساتھ نظر آئیں گے جس کے لیے انہوں نے اپنے بالوں کو ڈائی کروا کر نیا لک دیا ہے۔ شائقین کو عامر کا یہ نیا انداز ضرور پسند آئے گا۔

مزید : کلچر