میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں ، پریا خان

میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں ، پریا خان

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی معروف پرفارمر پریا خان نے کہا ہے کہ میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں ، مجھے جب تک اسکرپٹ میں اپنا کردار جاندار نظر نہیںآتا اس وقت تک فلم میں اداکاری کی حامی نہیں بھرتی ۔ پریا خان نے کہا کہ تھیٹر میری پہچان ہے میں نے کبھی بھی اس سے علیحدگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں ‘ جتنا بھی کام کروں گی وہ معیاری ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میرے پرستاروں کا بڑا حلقہ موجود ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بلا وجہ میڈیا میں آنے سے گریز کرتی ہوں جن کو شہرت کی طلب ہو وہ تو اپنے سکینڈل بنا کر حاصل کر لیتی ہیں مگر مجھے ایسی کسی شہرت کی ضرورت نہیں ہے ۔

مزید : کلچر