پی ٹی وی لاہور سینٹر میں بہترین پروڈیوسر زموجود ہیں ‘ شاہدہ منی

پی ٹی وی لاہور سینٹر میں بہترین پروڈیوسر زموجود ہیں ‘ شاہدہ منی

لاہور( فلم رپورٹر) پرائیڈ آف پرفارمنس اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ پی ٹی وی لاہور سینٹر میں بہترین صلاحیتوں کے حامل پروڈیوسر زموجود ہیں ،انتظامیہ کو ان سے انکی صلاحیتوں کے مطابق کام لینا چاہیے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو پروڈیوسر جس شعبے میں پرفیکٹ ہے اسے وہی ذمہ داری سونپی جانی چاہیے کیونکہ اگر کسی کو زبردستی دوسرے شعبے میں بھیجا جائے گا تو اس سے کارکردگی متاثر ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی نے ایسے نامو رپروڈیوسر متعارف کرائے ہیں جن کی بدولت پی ٹی وی کو شناخت ملی ۔ اب ایسی کوششیں ہونی چاہئیں کہ پی ٹی وی دوبارہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جائے اوریہ کوئی مشکل کام نہیں ۔پی ٹی وی پر مو جودانتظامیہ پروڈیوسروں سے بہتر سے بہتر کام لے ۔

مزید : کلچر