اکشے کمار نے فیصل آباد دیکھنے کےلئے جلد پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی
لاہور( این این آئی)اداکار اکشے کمار کا فیصل آباد دیکھنے کےلئے دل مچلنے لگا ،جلد پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی ۔ بالی ووڈ سٹار نے ایک ٹی وی انٹر ویو کے دوران کہا کہ میرے اندر اپنے آباﺅ اجداد کا شہر دیکھنے کی خواہش تڑپ کی طرہ موجود ہے اور مجھے جونہی مجھے بھارتی فلموں کے شیڈول سے فرصت ملے گی تو میں پاکستان ضرور آﺅں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میںاس سے قبل بھی پاکستان جا چکاہوںمگر بد قسمتی سے فیصل آباد نہیں جا سکاتھا اب خصوصی طور پر فیصل آباد دیکھنے پاکستان جاﺅں گا جہاں میرے بڑوں نے اپنی زندگی کے ایام گزارے ۔