بالی ووڈ کی ایکشن فلم”آر راجکمار“6دسمبر کو ریلیز کی جائے گی
نئی دہلی(آئی این پی) بالی ووڈ کی ایکشن فلم”آر راجکمار“6دسمبر کو ریلیز کی جائے گی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈانسنگ ہیرو شاہد کپور اور دبنگ گرل سوناکشی سنہاکی جوڑی باکس آفس پر پہلی بار ساتھ تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے۔ صفِ اول کے ہدایتکار پربھو دیواکے ساتھ شاہد اور سوناکشی کی ایکشن فلم"آر راجکمار"کے ٹریلر اور گانوں کے بعد فلم کے نئے ڈائیلاگ پروموزبھی جاری کردیے گئے ہیں۔اس فلم کیلئے پربھو دیوا کے خیال کو کہانی کی شکل میں شیراز احمد نے تحریر کیا ہے جس کا اسکرین پلے خود پربھودیوااور سنیل اگروال کی مشترکہ کاوش ہے۔وکرم راجانی اور سنیل للا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں شاہد اور سوناکشی کے ساتھ سونو سوڈاور پونم جھاور اہم کردار ادا کررہی ہیں جبکہ عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہوں گی۔40کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم 6دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کامیوزک پریتم نے ترتیب دیا ہے۔