خود کو سوانح حیات لکھنے کے قابل نہیںسمجھتا،امیتابھ بچن

خود کو سوانح حیات لکھنے کے قابل نہیںسمجھتا،امیتابھ بچن

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا کہ کہ بالی وڈ انڈسٹری میں 4دہائیاں مکمل کرنے کے باوجود بھی وہ خود کو اپنی سوانح حیات لکھنے کے قابل نہیںسمجھتے ۔ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ وہ بھارتی سینما میں 4دہائیوں کا طویل عرصہ گزارچکے ہیں اس کے باوجود وہ خود کو اپنی سوانح حیات لکھنے کے قابل نہیں سمجھتے، اداکار امیتابھ بچن نے نجی زندگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ زندگی میں کئی نشیب و فراز سے گزرے ہیں جس کا انہوں نے بلند ہمتی سے سامنا کیاہے ۔

 ان کے نزدیک زندگی کسی چیلنج سے کم نہیں۔ اداکار نے کہا کہ آئندہ بھی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے ۔

مزید :

کلچر -