میری اگلی فلم ” ڈیڑھ عشقیہ “ عوام پسند کریں گے،ہما قریشی

میری اگلی فلم ” ڈیڑھ عشقیہ “ عوام پسند کریں گے،ہما قریشی

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ وہ بچپن کے دنوں کو بہت یاد کرتی ہیں ۔ اداکارہ ہما قریشی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ بچپن کے زمانے کو بہت یاد کرتی ہیں ۔ بچپن میں آپ کا دل چاہتا ہے کہ آپ جلدی بڑے ہو جائیں لیکن بڑے ہو کر وہ بچپن کے دستوں ، بچپن کی شرارتوں اور بچپن کے ہلہ گلہ کو یاد کرتی ہیں۔ یہ ان کا یادگار وقت تھا جو وہ کبھی بھول نہیں سکتیں ۔ اداکارہ نے اپنی نئی فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی اگلی فلم ” ڈیڑھ عشقیہ “ہوگی جس میں وہ دلچسپ کردار میں جلوہ گرہونگی ۔ وہ پرامید ہیں کہ فلم مداحوں کی توجہ کامرکز بنے گی اور کامیاب ہوگی۔ فلم جلد ہی ریلیز کر دی جائیگی ۔

مزید :

کلچر -