افغانستان میں سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اجتماعی کوششیں کی جائیں: روس

افغانستان میں سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اجتماعی کوششیں کی جائیں: روس

ماسکو (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ افغانستان میں سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اجتماعی کوششیں کی جائیں۔ روس کے نائب وزیر خارجہ ایگور مورگولوو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں صرف اجتماعی کوششوں کے ذریعے پائے دار امن قائم کیا جا سکتا ہے اس لیے عالمی برادری کو افغانستان میں قیام امن کے لیے کئے جانے والے اقدامات کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ افغانستان کو حل کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے، روس کو خدشہ ہے کہ افغانستان کے حکام تنہا ملک کے حالات کو معمول پر نہیں لا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ روس نہیں چاہتا کہ افغانستان کے حالات مزید غیرمستحکم ہوں اس لیے روس افغانستان کے حکام کے اس منصوبے کی حمایت کرتا ہے کہ مکالمے کے ذریعے قومی اتحاد و اتفاق قائم کیا جائے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر طالبان اپنے رویے کو نرم کریں تو ان پر عائد پابندیوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔

مزید : عالمی منظر