بنگلہ دیش ¾اپوزیشن جماعتوں نے72 گھنٹے ہڑتال کی کال دے دی

بنگلہ دیش ¾اپوزیشن جماعتوں نے72 گھنٹے ہڑتال کی کال دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعتوں نے 72 گھنٹے ہڑتال کی کال دےدی۔ ڈھاکہ کی پرتشدد صورتحال کے باعث دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی بس اورکشتی سروس پانچویں روزبھی بند رہی بم دھماکوں، پرتشدد مظاہروں، جھڑپوں اور دیگر واقعات میں 24افراد جان گنواچکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کیے گئے مظاہروں میں حکومت سے عام انتخابات کی تاریخ 5جنوری سے آگے بڑھانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ اپوزیشن نے بتایاکہ ملک میں عبوری حکومت قائم کرکے انتخابات کروائے جائیں ورنہ اپوزیشن انتخابات کے بائیکاٹ کے ساتھ نتائج بھی تسلیم نہیں کرے گی۔

مزید :

عالمی منظر -