غیرت کے نام پر قتل کے ہر پانچ میںایک کا تعلق بھارت سے ہے:اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی طور پر رونما ہونے والے غیرت کے نام پر قتل کے ہر پانچ واقعات میں سے ایک کا تعلق بھارت سے ہے۔ اقوام متحدہ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں غیرت کے نام پر قتل کے تقریباً پانچ ہزار کیس رپورٹ کیے جاتے ہیں اور ان میں سے ایک ہزار کا تعلق بھارت سے ہوتا ہے۔ جبکہ اس شعبے سے وابستہ متعدد تنظیموں کے اندازوں کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کے سالانہ واقعات کی تعداد تقریبا بیس ہزار ہے۔