تہران اور انقرہ کے درمیان انٹیلی جنس کے شعبے میں بھرپور تعاون جاری ہے: علی رضا

تہران اور انقرہ کے درمیان انٹیلی جنس کے شعبے میں بھرپور تعاون جاری ہے: علی ...

انقرہ (اے پی پی) ترکی میں متعین ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ تہران اور انقرہ کے درمیان انٹیلی جنس کے شعبے میں بھرپور تعاون جاری ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت زیادہ مستحکم ہوتے جا رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انقرہ میں تہران کے سفیر علی رضا بکدیلی نے کہا کہ ایران اور ترکی خطے کی دو اہم قوتیں ہیں جو نہ صرف تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہیں بلکہ ان کا علاقائی اثر و رسوخ بھی بڑھ رہا ہے۔

 دونوں ملک ایک دوسرے سے انٹیلی جنس کے شعبے میں معلومات کا تبادلہ بھی کر رہے ہیں۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ تہران اور انقرہ کے درمیان انٹیلی جنس کے شعبے میں ماضی میں بھی تعاون جاری رہا ہے تاہم حالیہ کچھ عرصے میں اس میں مزید بہتری آئی ہے۔ خیال رہے کہ ایرانی سفیر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی میڈیا میں پہلے ہی اس نوعیت کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

مزید : عالمی منظر