سرکاری فوج باغی جنگجوو¿ں کے خلاف لڑائی جیت رہی ہے: شامی وزیر اعظم

سرکاری فوج باغی جنگجوو¿ں کے خلاف لڑائی جیت رہی ہے: شامی وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (اے پی پی) شام کے وزیر اعظم الحلقی نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری فوج باغی جنگجوو¿ں کے خلاف لڑائی میں جیت رہی ہے اور وہ آخری دشمن جنگجو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے یہ بات تہران کے دورے کے موقع پر کہی ہے۔انھوں نے بھی دوسرے شامی عہدے داروں کی طرح صدر بشار الاسد کے استعفے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے اور کہا کہ دھمکیوں اور ڈرانے دھمکانے کا دور گزر چکا اور اب یہ واپس نہیں آئے گا جبکہ اب شام میں فتح اور فخر کے دور کا ظہور ہو رہا ہے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق وائل الحلقی نے ایران کے اول نائب صدر اسحاق جہا نگیری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''شامی حکومت اپنی سرزمین پر کسی ایک دہشت گرد کو بھی ٹھہرنے کی اجازت نہیں دے گی''۔اسحاق جہانگیری نے جواب میں کہا کہ''ایران شام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور وہ برائی کی قوتوں کے خلاف اس کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا''۔واضح رہے کہ ایران شامی صدر کی ہرطرح سے مدد وحمایت کررہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -