شمالی کوریا میں زیر حراست امریکی شہری کو فوری رہا کیا جائے:امریکہ

شمالی کوریا میں زیر حراست امریکی شہری کو فوری رہا کیا جائے:امریکہ

واشنگٹن (اے پی پی)امریکہ نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا میں زیر حراست امریکی شہری کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کی ترجمان کیٹلن ہیڈن نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ متعلقہ شخص میرل نیومین کی عمر اور ان کی طبی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کر دینا چاہیے۔ پچاسی سالہ میرل نیومین کو گزشتہ مہینے پیونگ یانگ کے ہوائی اڈے سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنا ایک سیاحتی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن لوٹ رہے تھے۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے نیومین کو مبینہ طور پر ’جارحانہ اقدامات‘ کے سبب حراست میں لیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں ہیڈن نے ایک اور امریکی شہری کینتھ بے کو بھی رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ وہ بھی پیونگ یانگ اہلکاروں کی زیر حراست ہیں۔

مزید : عالمی منظر