لبنان اور اردن میں رہنے والے شامی مہاجرین کے بچوں کو بحران کا سامنا ہے:اقوام متحدہ

لبنان اور اردن میں رہنے والے شامی مہاجرین کے بچوں کو بحران کا سامنا ہے:اقوام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اقوام متحدہ(اے پی پی) اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی تازہ رپورٹ میں لبنان اور اردن میں رہنے والے شامی مہاجرین کے بچوں کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کا عنوان "شام کا مستقبل: مہاجرین کے بچوں کو بحران کا سامنا ہے" ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے کئی بچے شدید نفسیاتی امراض میں مبتلا ہیں، بہت زیادہ بچے اپنے والدین سے الگ رہنے پر مجبور ہیں، وہ سکول جانے کے امکان سے محروم ہیں جبکہ بہت سے بچوں کو کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ شام کے مہاجرین کے بچوں کے حالات سے متعلق یہ پہلی سنجیدہ رپورٹ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکثر بچوں کے والد نہیں ہیں بلکہ اپنے کنبہ کے لیے روزی کمانا انہی بچوں کے ذمے ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ اگر ہم نے فوری اقدامات نہ کئے تو شامیوں کی ایک نسل کو کھو جائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -