انڈونیشیا میں زلزلہ کے شدید جھٹکے ، سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی

انڈونیشیا میں زلزلہ کے شدید جھٹکے ، سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی

جکارتہ(اے پی پی) مشرقی انڈونیشیا میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ امریکی جیالوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 24 منٹ پر آیا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز مشرقی تیمور کے دارالحکومت سے 351 کلومیٹر دور 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ سونامی وارننگ جاری کرنے والے مرکز نے دور دراز کا علاقہ ہونے کی وجہ سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی۔ زلزلہ سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات بھی موصول نہیں ہوئیں۔ انڈونیشیا کے زلزلہ پیما سینٹر کے حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زلزلہ کا مرکز قریبی شہروں سے بہت دور ہونے کی وجہ سے انہیں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں جولائی میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ٓ

مزید : عالمی منظر