اسکاٹ لینڈ ¾عمارت پر پولیس ہیلی کاپٹرگرنے سے8افراد کی ہلاکت اور 32کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی

اسکاٹ لینڈ ¾عمارت پر پولیس ہیلی کاپٹرگرنے سے8افراد کی ہلاکت اور 32کے زخمی ...

گلاسگو(این این آئی)اسکاٹ لینڈ میں عمارت پر پولیس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے واقعہ میں 8افراد ہلاک اور 32 زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ اسکاٹ لینڈکی پولیس کا ہیلی کاپٹر عمارت پر گرکرتباہ ہوگیا تھا۔ گلاسگو کے شراب خانے کی چھت حادثے میں تباہ ہوگئی اوردھواں بھرنے سے وہاں موجود افراد کو باہرنکلنے میں بھی دشواری کاسامنا رہا۔ دن بھرعمارت کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا جاتارہا۔ہیلی کاپٹرگرنے کی تحقیقات شروع کردی گئی عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹرآسمان سے ایسے گرا جیسے چھت پرکوئی پتھر سیدھا نیچے آکر گرا ہوا۔ واقعے کے وقت پب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جہاں میوزک کنسرٹ جاری تھا۔ ہیلی کاپٹرمیں دوپولیس افسر اور ایک سویلین سوار تھا۔ اسکاٹش رکن پارلیمنٹ جم مرفی حادثے سے چند ہی لمحے قبل اس پب میں آئے تھے۔ علاقے کے افراد حیرت زدہ ہیں کہ عمارت پر ہیلی کاپٹر آخر گرا کیوں اور اگر ہیلی کاپٹر میں کوئی خرابی تھی تو پہلے دور کیوں نہیں کی گئی۔

مزید : عالمی منظر