چین بھارت کا متنازع علاقے کو اٹوٹ انگ قرار دیے جانے پر برہم ہو گیا

چین بھارت کا متنازع علاقے کو اٹوٹ انگ قرار دیے جانے پر برہم ہو گیا

بیجنگ(این این آئی)چین بھارتی صدر کی جانب سے متنازع علاقے کو اٹوٹ انگ قرار دیے جانے پر برہم ہو گیا ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کے مطابق بھارت مسائل کو مزید پیچیدہ نہ بنائے۔ چینی وزارت خارجہ نے صدر کے دورے اور متنازع بیان جاری کرنے پر بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں .بھارت ایل اے سی پر صورت حال کو مزید خراب نہ کرے ۔ بیان کے مطابق دونوں ممالک کے مندوبین سرحدی تنازع کے حل کےلئے ملاقاتیں کر رہے ہیں بھارت ایسے اقدامات نہ کرے جس سے مسائل مزید پیچیدہ ہو جائیں واضح رہے کہ گزشتہ روز نہ صرف بھارتی صدر پرنب مکھرجی نے متنازع سرحدی علاقے کا دورہ کیا بلکہ حسب روایت اسے اپنا اٹوٹ انگ بھی قرار دےدیا ۔

مزید : عالمی منظر