بھرپور توجہ سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے© ترجمان نظامت زرعی اطلاعات

بھرپور توجہ سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے© ترجمان ...

  

راولپنڈی(اے پی پی) نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ 20 لاکھ ایکڑ تھور زدہ رقبہ پر گندم کے ناموزوں طریقہ کاشت کے باعث پاکستان میں گندم کی فی ایکڑ اوسط پیداوارکم ہے تاہم تھوڑی سی توجہ سے پیداواری سلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں گندم کی فی ایکڑ پیداوار تقریباً 27 من ہے جو کہ ترقی یافتہ ممالک کی نسبت بہت کم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تحقیقاتی ادارہ برائے شور زدہ اراضیات نے کلر والی زمینوں کی اصلاح کرکے اور ان کی پیداواری صلاحیت بحال کرکے دھان اور گندم کی فصلوں کی بھرپور پیداوار لینے کےلئے مختلف تجربات کئے ہیں۔

 جن سے استفادہ کرکے کاشتکار گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھا سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -