چار ماہ میںغذائی اجناس کی درآمدات میں 9.10 فیصد کمی

چار ماہ میںغذائی اجناس کی درآمدات میں 9.10 فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران غذائی اجناس کے شعبہ کی درآمدات میں 9.10 فیصد نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ جولائی تا اکتوبر 2013ءکے دوران 1.38 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 1.51 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کھانے والے تیل سویابین اور پام آئل کی آرآمد میں بالترتیب 20.28 فیصد اور 11.28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں مصالحہ جات کی درآمد میں 11.09 فیصد جبکہ دالوں کی درآمدات میں 33.40 فیصد کی نمایاں کیم ریکارڈ کی گئی ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات کے فروغ اور درآمدات میں کمی کے ذریعے ملکی معیشت کے استحکام سمیت ادائیگیوں کے توازن کو پاکستان کے حق میں بہتر بنانے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

و

مزید :

کامرس -