یورپین انویسٹمنٹ بنک خیبر پختونخوا میں ڈیم کی تعمیر کیلئے 100 ملین یورو قرضہ دےگا

یورپین انویسٹمنٹ بنک خیبر پختونخوا میں ڈیم کی تعمیر کیلئے 100 ملین یورو قرضہ ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) یورپین انویسٹمنٹ بنک خیبر پختونخوا میں خیال خاور ڈیم کی تعمیر کیلئے 100 ملین یورو قرضہ فراہم کرے گا۔ ڈیم ضلع داسو میں تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبہ اکتوبر 2016 تک مکمل کرلیا جائے گا جس پر 192 ملین یورو لاگت آئے گی۔ منصوبہ کی تکمیل سے 122 میگاواٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی جس سے توانائی کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔        

مزید :

کامرس -