نقلی مصنوعات کی عالمی تجارت کا سالانہ حجم 512 ارب ڈالر ہے

نقلی مصنوعات کی عالمی تجارت کا سالانہ حجم 512 ارب ڈالر ہے

اسلام آباد(اے پی پی) ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق نقلی مصنوعات کی عالمی تجارت کا سالانہ حجم 512 ارب ڈالر ہے جو مجموعی سالانہ عالمی تجارت کے سات فیصد کے برابر ہے۔ غیرقانونی تجارت کی وجہ سے نہ صرف حکومتوں کو خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ اس سے صارفین کے حقوق بھی متاثر ہوتے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 2013-14 میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیوں کے اہداف کو یقینی بنانے کیلئے مختلف مصنوعات پر مخصوص سیکورٹی فیچرز کی پرنٹنگ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سمگلڈ مصنوعات کی فروخت کو کم کیا جاسکے۔ پہلے مرحلہ میں سگریٹوں، سافٹ ڈرنکس، فارما سیوٹیکلز پراڈکٹ، چائے اور دیگر مصنوعات پر مخصوص نشانات پرنٹ کئے جائیں گے ۔

تاکہ حکومتی خزانے کو ہونے والے نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے۔

مزید : کامرس