پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں رکاوٹیںہیں

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں رکاوٹیںہیں

اسلام آباد (این این آئی) وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران پرامریکی پابندیوں کے باعث پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں رکاوٹیں ابھی بھی موجود ہیں ¾پابندیاں ہٹوانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ایک تقریب کے دور ان مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاک ایران گیس معاہدے کی پاسداری کریں گے-وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ ایرانی گیس موجودہ نرخ پر بھی ایل این جی سے 20 فیصد سستی ہے۔ ا±نہوں نے گیس نرخ کے حوالے سے ایس ڈی پی آئی کی رپورٹ کوغیرذمے دار حرکت قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ایران سے گیس پہلے لے آتے تو فرنس آئل کی نسبت سالانہ ایک ارب ڈالر بچتے, وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایل این جی ہر قسم کی گیس سے مہنگی ہوتی ہے، تاہم اپنی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہم ایل این جی منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کریں گے-

مزید : کامرس