بائیوگیس پلانٹس توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے انتہائی معاون ہیں

بائیوگیس پلانٹس توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے انتہائی معاون ہیں

اسلام آباد(اے پی پی) توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بائیوگیس پلانٹس انتہائی معاون ہیں۔ بڑے پولٹری فارمز، کنٹرول شیڈوز اور لائیو سٹاک فارمز کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 100 کیوبک میٹر کے بائیوگیس پلانٹ کی تعمیر پر 6 لاکھ 50 ہزار جبکہ گھریلو صارفین کی ضروریات کیلئے 50 کیوبک میٹر کے پلانٹ کی تعمیر پر چار لاکھ 75 ہزار روپے کے اخراجات آتے ہیں۔ رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک (آر ایس پی این) کے ایریا مینجر رانا عامر نے کہا ہے کہ نیٹ ورک ہالینڈ کی معاونت سے دیہی علاقوں میں پاور پلانٹس کی تعمیر کے منصوبہ پر کام کر رہا ہے اور ایک پلانٹ پر چالیس ہزار روپے کی سبسڈی بھی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 کیوبک میٹر کے گیس پلانٹ کیلئے 20 تا 40 جانوروں کا گوبر کافی ہوتا ہے جو بائیو گیس پلانٹ کو بآسانی چلاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بائیو گیس پلانٹس سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ اس سے پولٹری، ڈیری فارمز اور گھریلو صارفین کے بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی جاسکتی ہے۔           

مزید : کامرس